فلپائن اور تھائی لینڈ کاباہمی عسکری تعاون مزید بہتر بنانے پر اتفاق

منشیات کے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کریں گے،تھائی وزیراعظم

بدھ 22 مارچ 2017 14:48

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) فلپائن اور تھائی لینڈ نے باہمی عسکری تعاون میں مزید مضبوطی اور سرحد پار جرائم کی روک تھام کے لیے آپس میں اتفاق کر لیا ہے جبکہ ونوں ممالک منشیات کے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کریں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی وزیر اعظم نے بنکاک میں صحافیوں کو بتایا کہ سکیورٹی معاملات میں دونوں ممالک زیادہ بہتر طریقے سے مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں، اسی لیے عسکری تعاون پر سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک منشیات کے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :