ْبرطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے موضوع پر یونین کی خصوصی سربراہ کانفرنس 29اپریل کو ہوگی

بدھ 22 مارچ 2017 14:48

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) رواںسال اٴْنتیس اپریل کو یورپی یونین کے رکن ممالک ایک خصوصی سربراہ کانفرنس میں یہ طے کریں گے کہ یونین سے برطانیہ کے اخراج کے موضوع پر مذاکرات میں کیا مشترکہ موقف اپنایا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سمٹ کا اعلان کرتے ہوئے یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹٴْسک نے کہا کہ ذاتی طور پر اٴْن کی خواہش یہ تھی کہ لندن یونین میں شامل رہتا۔

اٴْنہوں نے کہاکہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ برطانیہ کے الگ ہونے کے عمل کو یورپی یونین کے لیے کم سے کم تکلیف دہ بنایا جائے۔ برطانیہ آئندہ ہفتے یونین سے الگ ہونے کی باقاعدہ درخواست دائر کرنے والا ہے۔ برطانوی عوام نے یونین چھوڑنے کا فیصلہ گزشتہ سال جون میں منعقدہ ایک ریفرنڈم میں کیا تھا۔ یونین سے برطانیہ کے اخراج کا عمل غالباً 2019ء تک مکمل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :