جرمن شہر ایسن میں سکھوں کی عبادت گاہ پر دہشت گردانہ حملہ، تین افراد کو قید کی سزائیں

بدھ 22 مارچ 2017 14:48

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) جرمن شہر ایسن کی ایک علاقائی عدالت نے سکھوں کی ایک عبادت گاہ پر بارود سے کیے جانے والے ایک حملے میں ملوث تین نو عمروں کو قید کی طویل سزائیں سنائی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک عدالتی ترجمان نے بتایاکہ تینوں نو عمروں کو، جن کی عمریں سترہ سترہ برس ہیں، سات سال، چھ سال اور نو مہینے اور چھ سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ ان نوجوانوں نے سولہ اپریل 2016ء کو اس گردوارے پر ایک دیسی ساختہ بم پھینکا تھا، جس کی زًد میں آ کر گوردوارے کا ایک گرنتھی شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اس دھماکے سے گردوارے کا داخلی دروازہ تباہ ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :