بدعنوانی کے اسکینڈل میں جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر سے پوچھ گچھ

پارک گن کی عوام سے معذرت، تحقیقاتی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کروں گی ،گفتگو

بدھ 22 مارچ 2017 14:48

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) جنوبی کوریا میں استغاثہ کے حکام نے بدعنوانی کے اسکینڈل میں سابق خاتون صدر پارک گٴْن ہے سے پوچھ گچھ کی ہے۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق اس سے پہلے پارک نے عوام سے معذرت کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ وہ تحقیقاتی حکام کے ساتھ تعاون کریں گی۔ جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے تقریباً دو ہفتے قبل پارک کو اٴْن کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ اٴْن پر رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔ پارک مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام کو رًد کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :