منٹو پر بننے والی فلم میں نواز الدین مرکزی کر دار ادا کرینگے

منٹو پر بننے والی بولی وڈ فلم میں 1946 سے 1952 تک کے دور کو پیش کیا جائے گا

بدھ 22 مارچ 2017 14:59

منٹو پر بننے والی فلم میں نواز الدین مرکزی کر دار ادا کرینگے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) بالی وڈ ہدایت کارہ نندیتا داس کی نئی فلم اردو ناول نگار منٹو کی زندگی پر مبنی ہے ،ْ جس میں نوازالدین صدیقی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نندیتا داس نے مداحوں کیلئے اس فلم کی ایک جھلک ریلیزکردی جس میں نوازالدین صدیقی بالکل منٹو کے کردار میں ڈھلے ہوئے نظر آئے۔

(جاری ہے)

6 منٹ دورانیے کی فلم اِن ڈیفنس آف فریڈم (آزادی کے دفاع میں) 2017 کے انڈیا ٹوڈے کانکلیو کی تقریب میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ،ْ جو منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے، فلم میں نوازالدین صدیقی سعادت حسن منٹو کے کردار میں نظر آئے جو ایک کلاس روم میں تقریر کررہے ہیں۔نہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے اکثر پوچھتے ہیں کہ آپ ایسی (فحش) کہانیاں کیوں لکھتے ہیں انھوں نے سوال کیا کہ کیوں نہ لکھوں جو چیز جیسی ہے اسے ویسا ہی پیش کیوں نہ کیا جائی خیال رہے کہ منٹو پر بننے والی بولی وڈ فلم میں 1946 سے 1952 تک کے دور کو پیش کیا جائے گا۔ فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :