برطانوی جریدے میں دنیا بھر کے 100 حکمرانوں کی قابل اور با اثر صاحبزادیوں کی فہرست

وزیر اعظم پاکستان کی صاحبزادی مریم نواز کا نمایاں تذکرہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 مارچ 2017 14:46

برطانوی جریدے میں دنیا بھر کے 100 حکمرانوں کی قابل اور با اثر صاحبزادیوں ..
لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2017ء) : برطانوی جریدے میں دنیا بھر کے 100 حکمرانوں کی قابل اور با اثر صاحبزادیوں کی فہرست شائع کیا گئی۔ برطانوی جریدے میں وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نمایاں تذکرہ کیا گیا ۔ برطانوی جریدے کے مطابق 43 سالہ ہمیشہ توجہ کا مرکز رہیں۔مریم نواز طاقتور خاتون کے طور پر بھی جانی گئیں۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے 2013ء میں اپنے والد نواز شریف کی کامیاب انتخابی مہم میں نمایاں کردار ادا کیا ۔ مریم نواز اپنے خاندان کے فلاحی اداروں کی نگرانی کرتی ہیں اور اپنے والد کی سیاسی جماعت کے لیے بھی کام کر رہی ہیں۔ اس فہرست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ترک صدر طیب اردوان کی صاحبزادی سمیعہ اردوان کا نام بھی شامل کیا گیا۔