جرمن شہریوں کے تین مشتبہ قاتل ترکی میں گرفتار

تینوں مشتبہ افراد لبنانی نژاد جرمن شہری ،استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے سے گرفتار کیا،پولیس

بدھ 22 مارچ 2017 15:04

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) ترک حکام نے بتایا ہے کہ تین لبنانی نڑاد افراد، جِن کا مبینہ طور پر داعش سے تعلق ہے، جو جرمن کرسمس مارکیٹ پر ہونے والے حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں، اٴْنھیں یورپ جاتے ہوئے ترکی کے ایک ہوائی اڈے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق گرفتار کئے جانے والے تینوں مشتبہ افراد لبنانی نڑاد جرمن شہری ہیں، جنھیں انسداد دہشت گردی پر مامور پولیس نے استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے سے گرفتار کیا، جس سے قبل حکام کو ’’خفیہ رپورٹ‘‘ ملی تھی کہ یہ افراد دہشت گردی کے کسی منصوبے پر یورپ روانہ ہو رہے ہیں۔

اطلاعات میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی آیا اٴْن کا انیس عمری سے کس طرح تعلق بنتا ہے، جس نے 19 دسمبر کو برلن کی ایک مارکیٹ پر ٹرک چڑھا دیا تھا، جس واقع میں 12 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔میلان کی جانب بھاگ نکلنے کی کوشش کے دوران، عمری کو چار روز بعد اطالوی پولیس نے گولی مار کر ہلاک کیا تھا۔اِن گرفتاریوں سے ایک ہفتہ قبل، ترک پولیس نے ازمیر میں ایک شخص کو گرفتار کیا تھا، جس کے لیے بتایا گیا کہ اٴْسی نے برلن مارکیٹ پر حملے کے احکامات دیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :