برسلز دھماکوں کی پہلی برسی، خصوصی تقریبات کا انعقاد

بیلجیئم کے بادشاہ فیلیپے کا برسلز ایئرپورٹ اور میٹرو اسٹیشن کا دورہ، مرنے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

بدھ 22 مارچ 2017 15:05

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گرد گروپ داعش کی طرف سے کیے گئے حملوں کوایک برس مکمل ہوگیا،اس موقع پر خصوصی تقریبات کا انعقا د کیاگیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں دہشت گرد گروپ داعش کی طرف سے کیے گئے حملوں کوایک برس مکمل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر برسلز میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔

بیلجیئم کے بادشاہ فیلیپے برسلز ایئرپورٹ اور مال بیک میٹرو اسٹیشن گئے اور مرنے والوں کی یاد میں حاضرین کے ساتھ ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ ان دو مقامات پر گزشتہ برس 22 مارچ کو ہونے والے خودکش حملوں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک جبکہ 320 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ان دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے بیلجیئم میں ایمرجنسی نافذ چلی آ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :