لاڑکانہ کا انوکھا تھانہ، جہاں مجرموں سے زیادہ بکرے موجود

اہلکاروں کو مجرم ملے یا نہ ملے، مجرموں کے گھر سے بکرے کھول لاتے ہیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 مارچ 2017 14:55

لاڑکانہ کا انوکھا تھانہ، جہاں مجرموں سے زیادہ بکرے موجود
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2017ء) : سندھ کے علاقہ لاڑکانہ میں ایک ایسا انوکھا پولیس اسٹیشن موجود ہے جہاں مجرموں کے زیادہ بکرے پائے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے علاقہ میں ایک ایسا پولیس اسٹیشن موجود ہے جہاں بکروں کی تعداد مجرموں سے زیادہ ہے اور اسی مناسبت سے اس تھانے کا نام بکرا تھانہ رکھا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق ملزمان کی تلاش میں جانے والے پولیس اہلکاروں کو مجرم ملے یا نہ ملے وہ مجرموں کے گھروں سے بکروں کو کھول لاتے ہیں اور تھانے میں لا کر باندھ دیتے ہیں ، یہی نہیں ایک پولیس اہلکار کو بکروں کی رکھوالی کی ڈیوٹی بھی سونپ دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس بکرا تھانہ کی ویڈیو دیکھ کر سندھ پولیس اور اس کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :