دو سال بعد پھر فوجی عدالتوں کی منظوری دینا ہماری اجتماعی ناکامی ہے، آج جو مسودہ ہمارے سامنے آرہا ہے یہ پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے، سینیٹر شیری رحمان

بدھ 22 مارچ 2017 15:17

دو سال بعد پھر فوجی عدالتوں کی منظوری دینا ہماری اجتماعی ناکامی ہے، ..
اسلام آباد ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم فوجی عدالتوں کی مخالفت نہیں کر رہے لیکن دو سال بعد پھر فوجی عدالتوں کی منظوری دینا ہماری اجتماعی ناکامی ہے، آج جو مسودہ ہمارے سامنے آرہا ہے یہ پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا میں پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2017ء کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہمارا دل بھی آج بہت بھاری ہے، دو سال بعد پھر فوجی عدالتوں کی منظوری دینا ہماری اجتماعی ناکامی ہے، آج جو مسودہ ہمارے سامنے آرہا ہے یہ پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے۔

ہم نے اپنی بہترین کوششیں کی ہیں اور 2015ء کے مسودے میں کچھ نئی چیزیں شامل کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :