سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی اڈیالہ جیل سے رہا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 مارچ 2017 15:15

سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی اڈیالہ جیل سے رہا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مارچ 2017ء) : سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 20 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو بری کر دیا تھا ۔ جس کے بعد اب انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حامد سعید کاظمی نے کہا کہ جیل سے رہائی پر اللہ کا بہت شکرگزار ہوں۔

میری نیک نامی پر لگے تمام دھبے دھُل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حامد سعید نے کہا کہ میرا جیل میں کسی سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔ میں جیل میں اے کلاس دئے جانے کا مستحق تھا لیکن مجھے بی کلاس بھی نہیں دی گئی ۔ جیل میں گزارا گیا تمام عرصہ میں نے ایک عام قیدی کی طرح گزارا۔ مجھے جیل میں کوئی سہولت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی رہائی پر تمام دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں۔ حامد سعید نے کہا کہ عدالت کے موجودہ فیصلے نے عدلیہ پر میرا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کل میرے بڑے بھائی کی برسی ہے جس کے لیے ملتان جا رہا ہوں ۔ ملتان جانے کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر حکمت عملی طے کروں گا۔

متعلقہ عنوان :