پنجاب یونیورسٹی میں پختونوں پر حملہ کیا گیا جو افسوسناک ہے، اگر پنجابیوں اور پختونوں کو لڑایا گیا تو تباہی آئے گی، غلام احمد بلور

بدھ 22 مارچ 2017 15:29

پنجاب یونیورسٹی میں پختونوں پر حملہ کیا گیا جو افسوسناک ہے، اگر پنجابیوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی میں پختونوں پر حملہ کیا گیا جو افسوسناک ہے، اگر پنجابیوں اور پختونوں کو لڑایا گیا تو تباہی آئے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں پختون طلباء پر حملہ کیا گیا جو اپنا ثقافتی تہوار منا رہے تھے، یہ کوئی ڈانس نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس طرح پختونوں کو پنجابیوں سے لڑایا گیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سے اس معاملے پر بات ہوئی ہے، انہیں کہا ہے کہ حملہ کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو پکڑ کر قانون کے حوالے کیا جائے تاکہ کوئی دوبارہ اس طرح کی حرکت نہ کر سکے۔