مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے عظیم الشان جلسہ عام کل ہو گا

بدھ 22 مارچ 2017 15:36

مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے عظیم الشان جلسہ عام ..
فیصل آباد۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے عظیم الشان جلسہ عام کل جمعرات کی سہ پہر 4بجے مسلم لیگ ہائوس بٹالہ کالونی نزد مدنی پارک فیصل آباد میں منعقد ہو گا جس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ مہمان خصوصی ہوں گے،مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ جلسہ عام سے مسلم لیگ (ن) فیصل آباد کے صدر شیخ اعجاز احمد ایم پی اے ، ضلع کونسل فیصل آباد کے چیئر مین چوہدری زاہد نذیر ، میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے سٹی میئر محمد رزاق ملک سمیت دیگر اہم رہنماء خطاب کریں گے،انہوںنے بتایاکہ فیصل آباد بھر کے تمام علاقوں سے مسلم لیگ (ن) کے ہزاروں کارکنان کے قافلے آج مدنی پارک بٹالہ کالونی پہنچیں گے جہاں مسلم لیگ کی جانب سے اپنی بھر پور قوت کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔