مسلم امہ کو کشمیری عوام کے دکھ درد کو سمجھ کر مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے‘کشمیریوں کی جدوجہد کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں‘یہ فلسطین کے مسئلے کی طرح سیاسی اور حق خودارادیت کا کیس ہے

مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار عتیق کارابطہ عالم اسلام کے زیر اہتمام بین الاقوامی اسلامی کانفرنس سے خطاب

بدھ 22 مارچ 2017 16:16

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم امہ کو کشمیری عوام کے دکھ درد کو سمجھ کر مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔کشمیریوں کی جدوجہد کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔یہ فلسطین کے مسئلے کی طرح سیاسی اور حق خودارادیت کا کیس ہے۔

وہ رابطہ عالم اسلام کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی اسلامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔کانفرنس میں عالم اسلام کی ممتاز سیاسی سماجی اور دینی شخصیات اور سعودی شاہی خاندان کے افراد اور گورنر مکہ بھی شریک تھے۔سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ دنیا میں کشمیر اور فلسطین مسلمانوں کے دیرینہ حل طلب مسائل ہیں ان کو حل نہ کرنے کی وجہ سے پورا خطہ مشکلات کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام حق خودارادیت کے لیے ستر برس سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں بھارت نے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے طاقت کا بے رحمانہ استعمال کیا ہے پیلٹ گن جیسے ممنوعہ اور مہلک ہتھیار کااستعمال ظلم کی انتہاء ہے۔کشمیری امت مسلمہ کا جزو لائیفک ہیں۔کشمیری مسلمانوں کو بھارت کے رحم وکرم پر چھوڑا نہیں جانا چاہیے۔کشمیر کا مقدمہ اقوام متحدہ کے ایوانوں میں عالمی طور پر تسلیم شدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء کو تباہی سے بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

متعلقہ عنوان :