گوجرانوالہ ،ْ پسند کی شادی نہ ہو نے پر سعودی عرب پلٹ نوجوان نے پھندا لیکر خود کشی کر لی

بدھ 22 مارچ 2017 16:27

گوجرانوالہ ،ْ پسند کی شادی نہ ہو نے پر سعودی عرب پلٹ نوجوان نے پھندا ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) گوجرانوالہ میں پسند کی شادی نہ ہو نے پر سعودی عرب پلٹ نوجوان نے پھندا لیکر خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق غیپ چوک کا رہا ئشی 30 سالہ بلال جو کہ روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم تھا اور چا ر روز قبل ہی پا کستان آیا تھانوجوان نے پسند کی شادی نہ ہو نے پر دلبرداشتہ ہو کر پھندالیکر خود کشی کر لی واقعہ کی اطلا ع ملنے پر تھا نہ سبزی منڈی پو لیس نے نعش کو پوسٹما رٹم کیلئے دسٹرکٹ ہسپتا ل منتقل کر دیا ،ْ ایس ایچ او خواجہ خا ور کے مطا بق بلال پسند کی شادی کر نا چا ہتا تھا، والدین کے انکار پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی تاہم مزید تفتیش شروع کر دی گئی