پاکستان کو فسادیوں سے پاک کر نے کا ہمیں عہد کرنا ہو گا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ 22 مارچ 2017 16:33

پاکستان کو فسادیوں سے پاک کر نے کا ہمیں عہد کرنا ہو گا ،آرمی چیف جنرل ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کر نے کا ہمیں عہد کرنا ہو گا تاکہ پاک سرزمین کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان پر قوم کے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پوری قوم کو اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے ،پاکستان کو فسادیوں سے پاک کرکے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ23 مارچ 1940 کو ہم نے پاکستان بنانے کا عہد کیا اور ہم کامیاب رہے،آئیں آج پھر عہد کریں اور پاکستان کوفسادیوں سے پاک کرکے پرامن ملک بنائیںکیونکہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے،پاک فوج کی طرف سے یوم پاکستان کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔