ٹوئٹر پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے اکاؤنٹس جعلی ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 22 مارچ 2017 16:37

ٹوئٹر پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے اکاؤنٹس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ٹوئٹر پر مشیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کے اکاؤنٹس کو جعلی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کے روز اس سلسلے میں جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے اکاؤنٹس جعلی ہیں،اس لئے ان دونوں اکاؤنٹس سے خیالات اور معلومات کے تبادلے کو قابل اعتماد نہ سمجھا جائے۔

دوسری جانب جعلی ویب سائٹس بنانے والوں کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو آفیشل قرار دیا گیا تھا۔خیال رہے کہ سرتاج عزیز کے اکاؤنٹ سے پہلا ٹوئٹ جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں کے خلاف اورتہمینہ جنجوعہ کے جعلی اکاؤنٹس سے ان کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں کی جانب سے مبارکباد پر شکریہ ادا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :