چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش 10 جون کو اٹلی میں ہوگی

ٹڈاپ نے چار روزہ نمائش میں شرکت کیلئے 6 اپریل تک درخواستیں طلب کرلیں

بدھ 22 مارچ 2017 16:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے اٹلی میں منعقد ہونے والی چار روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کیلئے 6 اپریل 2017ئ تک درخواستیں طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 10 جون 2017ئ کو ہوگا جس میں فٹ ویئرز کی مصنوعات تیار و برآمدات کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے عالمی خریداروں کے سامنے اپنی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کرسکیں گے جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ عالمی تجارتی نمائش چار روز تک جاری رہنے کے بعد 13 جون 2017ئ کو اختتام پذیر ہوگی اس حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :