سعودی عرب میں کپڑے سے طیارے کا شیشہ صاف کرنے والے کپتان کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لوگوں کا وائپر کے بجائے کپڑے کا ٹکڑا استعمال کیے جانے پر حیرت کااظہار

بدھ 22 مارچ 2017 16:59

سعودی عرب میں کپڑے سے طیارے کا شیشہ صاف کرنے والے کپتان کی وڈیو سوشل ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) سعودی عرب میں کپڑے سے طیارے کا شیشہ صاف کرنے والے کپتان کی وڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، لوگوں نے وائپر کے بجائے کپڑے کا ٹکڑا استعمال کیے جانے پر حیرت کااظہار کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ گردش میں آ رہا ہے جس میں سعودی فضائی کمپنی کے ایک طیارے کا کپتان کپڑے کے ٹکڑے سے آگے والے شیشے پر سے مٹی اور گرد صاف کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ کپتان صفائی کرتا ہوا ایسا نظر آرہا ہے جیسا کہ عموما گاڑیوں کے مالکان شیشہ صاف کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس منظر نے سوشل میڈیا کے حلقوں نے وڈیو کلپ کا مذاق اڑانے پر مجبور کر دیا۔اتوار کے روز بنائی گئی وڈیو میں طیارے کا کپتان جانبی کھڑکی سے ہاتھ نکال کر کپڑے سے سامنے والا شیشہ صاف کر رہا ہے جو مملکت میں جاری بارشوں اور مٹی کی آندھیوں کے سبب گندا ہو گیا تھا۔وڈیو کلپ بنانے والے شخص نے منظر پر اپنے تبصرے کہا کہ یہ طیارے کا نہیں بلکہ ڈاٹسن (پک اپ) کا سوار ہے۔سوشل میڈیا پر اس وڈیو کلپ پر ظریفانہ ردعمل سامنے آیا ہے اور لوگوں نے وائپر کے بجائے کپڑے کا ٹکڑا استعمال کیے جانے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔