Live Updates

عمران خان نے سیاست میں ’اوئے‘کاکلچرمتعارف کروایا۔دانیال ،مصدق

فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نےعمران خان کوغیرمہذب قراردیا،کرپشن کیخلاف عمران خان کی پالیسی میں تضادہے،ہم عمران خان کاپیچھاکرینگے،تلاشی دیناپڑیگی۔(ن)لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 22 مارچ 2017 16:47

عمران خان نے سیاست میں ’اوئے‘کاکلچرمتعارف کروایا۔دانیال ،مصدق
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ2017ء) :مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں نے کہاہے کہ عمران خان نے سیاست میں ’اوئے‘کاکلچرمتعارف کروایا،کرپشن کیخلاف عمران خان کی پالیسی میں تضادہے،ہم عمران خان کاپیچھاکرینگے،تلاشی دیناپڑے گی۔مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنماؤں رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور مصدق ملک آج یہاں پریس کانفرنس کررہے تھے۔وزیراعظم کے مشیرمصدق ملک نے کہا کہ نوازشریف نے پہلے ہی اپنے خاندان سمیت خودکواحتساب کیلئے پیش کردیاتھا۔

وزیراعظم نے واضح کہا کہ عدالت کافیصلہ قبول ہوگا۔وزیراعظم کواستثنیٰ کاحق تھا لیکن نہیں لیا۔عمران خان نے 90روزمیں کے پی کے میں کرپشن ختم کرنے کاوعدہ کیاتھا۔کے پی کے میں آج تک احتساب کمیشن کاچیئرمین نہیں بنایاگیا۔اس موقع پردانیال عزیزنے کہاکہ عمران خان سیاسی جماعتوں کونشانہ بنانے کارویہ بدلیں۔

(جاری ہے)

عمران خان جھوٹ بولنے کارویہ بدلیں کیونکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔

ایک سیٹ کی دعویدارجماعت نے بھی کرپشن کاالزام لگایا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں ’اوئے‘کاکلچرمتعارف کروایا۔عمران خان نے الیکشن کمیشن میں بھی تلاشی نہیں دی۔اکبربابرکیس ہمارانہیں لیکن عمران کان اس کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے لاہورکی عدالت نے عمران خان کو46بارطلب کیالیکن حاضر نہیں ہوئے۔عمران خان نے امریکہ میں چندہ اکٹھا کیالیکن آج تک احتساب نہیں دیرہے۔انہوں نے کہا کہ 50کاریکارڈمانگنے والے اڑھائی سال کاریکارڈفراہم کرنے کوتیارنہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کاپیچھاکرینگے،تلاشی دیناپڑے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات