چیئر مین مجلس قائمہ برائے ہائیر ایجوکیشن، ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن سردار فاروق احمد طاہر کی زیر صدارت اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا

آزاد کشمیر میں سرکاری سیکٹر میں 5یونیورسٹیاں 2کیڈٹ کالجز ڈویژن مظفرآباد میں 92 کالجز، میرپور ڈویژن میں 95کالجز قائم ہیں پونچھ ڈویژن قائم کیا جا رہا ہے‘3-1/2 ارب روپے بجٹ رکھا گیا ہے۔ 620ملین تعمیراتی بجٹ ہے‘ کُل بجٹ کا 5.71فیصد کالجز پر خرچ کیا جارہا ہے‘ سیکرٹری کالجز کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

بدھ 22 مارچ 2017 17:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) سردار فاروق احمد طاہر ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی و چیئر مین مجلس قائمہ برائے ہائیر ایجوکیشن، ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن کی صدارت میں اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ممبران کمیٹی چوہدری شہزاد احمد، محترمہ سحرش قمر اور ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی ایم ایل اے، سیکرٹری تعلیم (کالجز) شاہد محی الدین اور چوہدری بشارت حسین سیکرٹری اسمبلی کے علاوہ کالجز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

سیکرٹری کالجز نے مجلس قائمہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر میں سرکاری سیکٹر میں 5یونیورسٹیاں 2کیڈٹ کالجز ڈویژن مظفرآباد میں 92 کالجز، میرپور ڈویژن میں 95کالجز قائم ہیں پونچھ ڈویژن قائم کیا جا رہا ہے۔3-1/2 ارب روپے بجٹ رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

620ملین تعمیراتی بجٹ ہے۔ کُل بجٹ ک۔5.71فیصد کالجز پر خرچ کیا جارہا ہے۔ چیئر مین کمیٹی سردار فاروق احمد طاہر نے تعمیراتی بجٹ میں اضافے کے لیئے کہا تا کہ عمارتوں کی تعمیر نو کے بعد مرمتی بھی ہو سکے اس طرح زیادہ عرصہ قائم رہ سکتی ہیں۔

کالجز میں جریدہ 3 ہزار ایک صد جبکہ غیر جریدہ 2239ہیں۔کالجز میں کُل 167 تعلیمی ادارے ہیں جن میں سے مردانہ 81جبکہ زنانہ86ادارے ہیں۔ طلباء کی تعداد 25395 جبکہ طالبات کی تعداد 24240 ہے۔ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی ایم ایل اے نے تجویز دی کہ مڈل سکولز میں طلباء و طالبات کو یکساں رکھا جائے الگ الگ ادارے نہ بنائے جائیں۔ انٹر کی سطح پر 339 ڈگری کالجز 42 ادارے ہیں یہ پرائیویٹ سیکٹر میں چل رہے ہیں۔

چیئر مین مجلس سردار فاروق احمد طاہر نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی ہدایت کے مطابق اب جمہوریت میں کمیٹیز سسٹم کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاکہ ممبران کی تجاویز/آراء کو مدنظر رکھ کر محکمہ تعلیم کے لیئے بہتر پالیسیاں مرتب کی جا سکیں۔ چیئر مین مجلس سردار فاروق احمد طاہر نے کہا کہ محکمہ جات کی آواز کو موثر انداز میں اسمبلی میں پیش کریں گے۔

ہماری کوشش ہے کہ کمیٹیز سسٹم فعال کام کرے تا کہ نئی نسل کی بہتر خطوط پر تربیت ہو سکے۔ مجلس قائمہ کے اجلاس کے دوران ڈی جی KIMS کی سربراہی میں تربیتی آفیسران کے 30رُکنی وفد نے بھی کمیٹیزسسٹم کا جائزہ لیا اور موثر معلومات حاصل کیں۔ سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین اور ایڈیشنل سیکرٹری امجد لطیف عباسی نے اُنہیں اسمبلی اور کمیٹیز سسٹم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ڈائریکٹر جنرل KIMS نے چیئر مین مجلس سردار فاروق احمد طاہر کو ادارے کا سوینئر پیش کرتے ہوئے چیئرمین مجلس اور ممبران مجلس سمیت شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تربیتی آفیسران کو سیکھنے کا موقع مہیا کیا ۔ مجلس قائمہ کے چیئر مین سردار فاروق احمد طاہر کالجز اور سکولز کے حوالے سے ضروری ترامیم ممبران اسمبلی و مجلس کی تجاویز کی روشنی میں جلد اسمبلی کے اجلاس میں پیش کریں گے جس کی ایوان منظوری دے گا۔ حکومت آزاد کشمیر کی بھرپور کوشش ہے کہ کمیٹیز سسٹم کو فعال کرتے ہوئے محکمہ جات کی بہتری میں رول ادا کیا جائے گا تاکہ اس کا فائدہ نوجوان نسل تک پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :