سندھ ہائیکورٹ ،ماہی گیروں کو مچھلیاں پکڑنے کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے دائر درخواست پر وفاق اورسندھ حکومت کو نوٹس جاری

بدھ 22 مارچ 2017 17:32

سندھ ہائیکورٹ ،ماہی گیروں کو مچھلیاں پکڑنے کی اجازت نہ دینے کے حوالے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سمندر میں ماہی گیروں کو مچھلیاں پکڑنے کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے دائر درخواست پر وفاق ،سندھ حکومت ،سیکرٹری فشریز ،میری ٹائم ایجنسی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں سمندر میں ماہی گیری پر پابندی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں رہڑی گوٹھ ، چشمہ گوٹھ ، جمعہ گوٹھ اوردیگر علاقوں کے رہائشی مائی گیر مہربانی خان بلوچ ، شاہ جہاں خان و دیگر نے موقف اختیار کیا کے ہم چھوٹے ماہی گیر ہیں ۔

سندھ حکومت ،محکمہ فشریز ، میری ٹائم ایجنسی و دیگر ہمیں مچھلی کا شکار کرنے نہیں دے رہے ہیں ۔ ہمارے جال اور کشتیاں بھی انہوں نے قبضہ میں لے لیے ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ہمیں مچھلی کا شکار کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ہماری کشتیاں اور جال واپس دلوانے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔ عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد وفاق ،سندھ حکومت ،سیکرٹری فشریز ،میری ٹائم ایجنسی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :