یومِ پاکستان کے موقع پر رانا مشہود احمد کا پیغام

بدھ 22 مارچ 2017 17:36

یومِ پاکستان کے موقع پر رانا مشہود احمد کا پیغام
لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے عظیم اور تاریخی دن کے موقع پر ہمیںقائداعظم اور علامہ اقبال کے فرمودات پر صحیح معنوں میں عمل کرنے کا عہد کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وطن عزیز کوقائد اور اقبال کے تصورات کے مطابق ایسی فلاحی اسلامی ریاست بنانا ہے جہاں ہر شہری کو بلاامتیاز رنگ و نسل آگے بڑھنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں ، محنت، امانت اور دیانت کو شعار بنا کرزندگی کے ہرشعبے میں آگے بڑھنا ہے،رانامشہود احمد خاں نے یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک انتہائی اہم دن ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیاد ی حق ہے جو اسے ہر قیمت پر دینگے۔ پاکستان کے تابناک مستقبل کیلئے معیاری تعلیم کا فروغ ضروری ہے۔ نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی سودمند سرمایہ کاری ہے۔