کینیڈا کی جانب سے کھیلنا بہترین فیصلہ ہے، سکاٹ آرفیلڈ

بدھ 22 مارچ 2017 18:35

گلاسگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) برنلے کے مڈ فیلڈر سکاٹ آرفیلڈ نے کہا ہے کہ کینیڈین ٹیم کی جانب سے کھیلنا ایک بہترین فیصلہ تھا جس سے مطمئن اور خوش ہوں۔ خیال رہے کہ 28 سالہ آرفیلڈ سکاٹ لینڈ کی جانب سے اںڈر 19، انڈر 21 اور بی لیول کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سکاٹ آرفیلڈ کا کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ کا شہری ہونے کی حیثیت سے میری خواہش تھی کہ میں بھی اپنے ملک کی نمائندگی کروں لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ میرا کیریئر مجھے دوسری جگہ پر لے گیا۔ رفلیڈ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ فیصلہ میرے اور میرے خاندان کیلئے بہترین ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ کینیڈا میرے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :