شہباز تاثیر اغوا ء کیس ، ملزموں کی بریت کی درخواست پر شہباز تاثیر کوشامل تفتیش کرنے کا حکم

بدھ 22 مارچ 2017 19:03

شہباز تاثیر اغوا ء کیس ، ملزموں کی بریت کی درخواست پر شہباز تاثیر کوشامل ..
لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کے بیٹے شہباز تاثیر اغوا ء کے مقدمہ میں ملوث ملزموں کی بریت کی درخواست پر ایس پی انو سٹی گیشن سی ٹی ڈی کو کیس میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے شہباز تاثیر کو طلب کر لیا، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور ون کے جج نے کیس کی سماعت کی ، عدالت کے روبرو شہباز تاثیر کے اغوا ء کے مقدمہ کی سماعت ہوئی تو ملزمان کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے اور موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کا شہباز تاثیر کے اغوا ء کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے اسے اس مقدمہ سے بری کیا جائے ، عدالت نے ملزموں کے وکیل نے دلائل سننے کے بعد شہباز تاثیر کو یکم اپریل کو طلب کرلیا اور واضح کیا کہ آئندہ شہباز تاثیر پیش نہ ہوئے تو انکے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے، عدالت نے ایس پی انو سٹی گیشن سی ٹی ڈی کو شہباز تاثیر کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :