جی سی یوکی ٹیم نے آل پاکستان انٹر یونیورسٹی بیڈ منٹن چمپئن شپ جیت لی

بدھ 22 مارچ 2017 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹی بیڈ منٹن چمپئن شپ جیت لی۔فائنل میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کو3-0،جبکہ سیمی فائنل میں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کو 3-2سے شکست دی۔

(جاری ہے)

جی سی یو کی ٹیم میں راجہ حسنین، عماد احسن شیخ،خلیل الرحمان ،فضل رحمان،ابو ذررشید اورفرید احمد سجادشامل تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ،چیئرمین سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق اور ڈائریکٹر سپورٹس خادم علی خان نے ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی پر مبارکباد پیش کی، یہ لگاتار دوسرا سال ہے کہ جی سی یو نے بیڈ منٹن چمپئن شپ جیت لی۔

متعلقہ عنوان :