یوم پاکستان پر صدر مملکت ممنون حسین کے نام فرانس کے صدر کا مبارکباد کا پیغام

بدھ 22 مارچ 2017 19:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) فرانس کے صدر فرینکوئس ہولاندے نے صدر مملکت ممنون حسین کو یوم پاکستان پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق فرانس کے صدر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ پائیدار دوستی کو اجاگر کیا۔ پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانہ نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان اور اس کے عوام کیلئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔