ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات ، امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 22 مارچ 2017 19:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے اہم ملاقات ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ ہاوس میں بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے اہم ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا۔ پارلیمانی ذرائع دونوں کی ملاقات کو موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں میں اہمیت دے رہے ہیں۔