جمہوریت کے نام پر کھلواڑ ہورہا ہے ، پارلیمنٹ کو فوج کے حوالے کردیا جائے ، اعظم سواتی کی جذباتی تقریر ، چیئرمین سینٹ نے الفاظ حذف کرادیئے

بدھ 22 مارچ 2017 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینٹ میں پارلیمانی لیڈر اعظم سواتی کی ایوان میں جذباتی تقریر پارلیمنٹ کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ چیئرمین سینٹ نے الفاظ کو حذف کردیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سینٹ اجلاس میں اعظم سواتی فوجی عدالتوں میںتوسیع کے حوالے سے وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کی جانب سے پیش کردہ تقریر میں مشتعل ہوگئے اور جمہوریت کے حق میں دلیلیں پیش کیں اور کہا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے جمہوریت کے نام پر کھلواڑ ہورہا ہے لہذا پارلیمان کو فوج کے حوالے کردیا جائے جس پر چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ان کے الفاظ کو حذف کرادیا

متعلقہ عنوان :