پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا رحجان رہا

کے ایس ای100انڈیکس49100پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 49ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا، سرمائے میں18ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈ

بدھ 22 مارچ 2017 20:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کے روزملاجلارحجان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس49100پوائنٹس کی سطح کو چھونے کے بعد 49ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں18ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو توانائی،بینکنگ ،سیمنٹ ،اسٹیل اور گیس سیکٹرز میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 49146پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا، شیئرز کا حجم بھی گذشتہ روز کی نسبت 9کروڑ شیئرز زائد ہونے کیساتھ ٹریڈنگ ویلیو 2ارب روپے زیادہ رہا تاہم انڈیکس آج کی نئی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا ۔

بدھ کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں3.42پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس49020.21پوائنٹس سے کم ہوکر49016.79پوائنٹس پرآگیااسی طرح37.08پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس26212.52پوائنٹس ہوگیاتاہم کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس33092.14پوائنٹس سے بڑھ کر33135.46پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

کاروباری اتارچڑھائوکے باوجودمارکیٹ کے سرمائے میں18ارب51کروڑ71لاکھ24ہزار619روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم96کھرب22ارب2کروڑ59لاکھ27ہزار909روپے سے بڑھ کر96کھرب40اب54کروڑ30لاکھ52ہزار528روپے ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کے روز31کروڑ77لاکھ94ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ منگل کے روز22کروڑ51لاکھ78ہزارحصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو11ارب روپے تک محدودرہی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کے روزمجموعی طوپر410کمپنیوںکاکاروبارہواجس میںسی213کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،183میںکمی اور14کمپنیوںکے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔

کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ5کروڑ79ہزار،بینک آف پنجاب2کروڑ91لاکھ،ازگارڈنائن2کروڑ29لاکھ،پاورسیمنٹ لمیٹڈ1کروڑ87لاکھ اوردوست اسٹیلزلمیٹڈ1کروڑ31لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھائومیں143.16روپے اورملت ٹریکٹرز کے بھائومیں58.19روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھائومیں100روپے اوریونی لیورفوڈزکے بھائومیں85روپے کی نمایاںکمی ریکارڈکی گئی ۔#

متعلقہ عنوان :