لاہور:ہائیکورٹ، رنگ روڈ اتھارٹی کو پالیسی کے برعکس قرضے کی معافی چیلنج

رنگ روڈ اتھارٹی کو 30 کڑوڑ 69 لاکھ کے قرضے پالیسی کے برعکس معاف کیے گیے، درخواست گزار محمود اختر نقوی پنجاب حکومت سے قرضہ معاف کرنے اور فنڈز کے استعمال کی تفصیل طلب کی جائیں اور معاف کیے گیے قرضے کالعدم قرار دے کر تحقیقات کا حکم دیا جائے،درخواست گزار کی استدعا

بدھ 22 مارچ 2017 20:34

لاہور:ہائیکورٹ، رنگ روڈ اتھارٹی کو پالیسی کے برعکس قرضے  کی معافی چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) رنگ روڈ اتھارٹی کو کروڑوں روپے قرضہ معاف کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا. خدائی خدمت گار نامی تنظیم کی جانب سے محمود اختر نقوی نے درخواست دائر کی جس میں انکشاف کیا گیا کہ رنگ روڈ اتھارٹی کو 30 کڑوڑ 69 لاکھ کے قرضے پالیسی کے برعکس معاف کیے گیی.

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق محکمہ خزانہ کی بغیر سود قرضہ واپسی کی تجویز کو بھی مسترد کیا گیا اور قرضہ معاف کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے خصوصی کمیٹی تشکیل دی، درخواست گزار نے الزام لگایا کہ رنگ روڈ میں ے ہونے والی بے ضابطگیوں کو چھپانے کے لیے قرضہ معاف کیا گیا.

درخواست میں یہ دعوٰی کیا گیا کہ رنگ روڑ کا قرضہ معاف کرانے کے لیے ایک ماہ میں 8 اجلاس بلائے گیے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب حکومتسے قرضہ معاف کرنے اور فنڈز کے استعمال کی تفصیل طلب کی جائیں اور معاف کیے گیے قرضے کالعدم قرار دے کر تحقیقات کا حکم دیا جائے

متعلقہ عنوان :