تعلیم سے اچھا کوئی بھی زیور ہم اپنے بیٹیوں کو نہیں دے سکتے، ریاض الحق جج

جس نے ایک بیٹی کوعلم دلوایااس نے ایک خاندان کے گھر کو علم کے چراغ سے منور کردیا، ممبر قومی اسمبلی

بدھ 22 مارچ 2017 20:53

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) ایم این اے چودھری ریاض الحق جج سیکرٹریٹ کے انچارج کرنل(ریٹائرڈ)مظہر محمود نے کہاہے کہ تعلیم سے اچھا کوئی بھی زیور ہم اپنے بیٹیوں کو نہیں دے سکتے او ر نہ ہی اس حقیقت کو بھلا سکتے ہیں کہ جس نے ایک بیٹی کوعلم دلوایااس نے ایک خاندان کے گھر کو علم کے چراغ سے منور کردیا ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ہولی فیملی کرائسٹ گرلز مڈل سکول اوکاڑہ کے سالانہ تقریب انعاما ت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پرنسپل خالدہ،سسٹر شیلا ،کونسلر بلدیہ اوکاڑہ انعام اللہ نے بھی خطاب کیااس موقع پر سالانہ امتحانات سمیت دیگر شعبوں میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات کو انعامات دئے گئے کرنل(ریٹائرڈ) مظہر محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے متعدد مختلف منصوبوں کو عمل کاروپ دے رہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے بیٹو ں کے ساتھ ساتھ بیٹیوں کو بھی زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں کہ وہ خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں