Live Updates

مریم نواز کی میڈیا ٹیم نے سوشل میڈیا پر وزیراعلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا پتہ کاٹ دیا

باپ بیٹے کی مہم چلانا بند کردی ،سرکاری ٹی وی نے بھی دونوں کو کوریج دینا چھوڑ دی ٹیم فیس بک اور ٹوئٹر پر موجود تمام اکائونٹس پر صرف وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی پروموشن میں مصروف

بدھ 22 مارچ 2017 20:53

مریم نواز کی میڈیا ٹیم نے سوشل میڈیا پر وزیراعلی شہباز شریف اور حمزہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) مریم نواز کی میڈیا ٹیم نے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا پتہ کاٹتے ہوئے باپ، بیٹے کی مہم چلانا بند کر دی ہے ،جبکہ پی ٹی وی نے بھی دونوں کو مناسب کوریج دینا چھوڑ دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر انکی سوشل میڈیا ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز کی سوشل میڈیا پر مہم چلانا بند کر دی ہے اور اب سوشل میڈیا ٹیم فیس بک اور ٹوئٹر پر موجود تمام اکائونٹس پر صرف وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کی پروموشن میں مصروف ہیں ، ذرائع کے مطابق مریم نواز نے آئندہ الیکشن کے تناظر میں سوشل میڈیا ٹیم کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو قومی دھارے کی سیاست سے دو رکھنے کے لیے یہ ہدایت کی ہے کیوں کہ مریم نواز ا ٓئندہ انتخابات میں عملی سیاست میں قدم رکھتے ہوئے وزیراعظم بننا چاہتی ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب کی خواہش ہے کہ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں حمزہ شہباز کو وزیراعظم ہونا چاہیے ، اس لیے مریم نواز نے حمزہ شہباز کو قومی دھارے سے آوٹ کرنے کے لیے انکی ٹیم سوشل میڈیا پر مہم چلانا بند کردیا ہے اور اب سوشل میڈیا ٹیم کی ذمہ داری میں صرف وفاقی حکومت ، وزیراعظم اور مریم نواز کی پروموشن ہے ، ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر کچھ ایسے بھی اکائونٹس بنائے گئے ہیں جو حمزہ شہباز اور شہباز شریف پر تنقید بھی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مریم نواز کی حکومتی معاملات میں بے جا مداخلت کے باعث شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو شدید تحفظات ہیں اور اس حوالے سے شریف خاندان میں شدید سرد جنگ بھی جاری ہے ،اور ان کے درمیان اختلافات کو طول دینے میں مرکزی کردار وزیرپانی و بجلی عابد شیر علی کا ہے جو میئر فیصل آباد اپنے بھائی کو بنوانے میں ناکامی کا ذمہ دار شہباز شریف کو ٹھہراتے ہیں ، یاد رہے کہ عابد شیر علی کے والد چوہدری شیر علی نے بھی میڈیا پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف پر تنقید کی تھی جس کے نتیجے میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ گروپ کی عابد شیر علی اور انکے والد شیر علی سے بول چال بھی بند ہے اور یہ دونوں گروپ ایک دوسرے کیخلاف سازشوں میں مصروف رہتے ہیں ، انہیں سازشوں کا نتیجہ ہے کہ عابد شیر علی مریم میڈیا سیل کوشہباز شریف کیخلاف رام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

یا د رہے کہ سوشل میڈیا کے سیل کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے بھی شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو مناسب کوریج دینا چھوڑ دی ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات