فرانک والٹر شٹائن مائر نے نئے جرمن صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

بدھ 22 مارچ 2017 22:01

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) فرانک والٹر شٹائن مائر نے نئے جرمن صدر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن دارالحکومت میں ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں کے ایک مشترکہ اجلاس میں فرانک والٹر شٹائن مائر نے نئے سربراہِ مملکت کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

حلف برداری کے فورا بعد اکسٹھ سالہ شٹائن مائر نے نئے جرمن صدر کے طور پر اپنے پہلے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردگان پر زور دیا کہ وہ آج کل کے جرمنی کا نازی سوشلسٹوں کے دور سے موازنہ نہ کریں۔

بارہ فروری کو ملک کے بارہویں صدر منتخب ہونے کے فورا بعد شٹائن مائر نے مشکل وقت میں حوصلے سے کام لینے اور آزادی اور جمہوریت کا دفاع کرنے پر زور دیا تھا۔ ان کے پیش رو یوآخم گاک کو گزشتہ جمعے کے روز ایک بڑی فوجی پریڈ کے ساتھ الوداع کہا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :