پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے عمر قید میں تبدیل کر دی

بدھ 22 مارچ 2017 22:17

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے عمر قید میں تبدیل کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ کی عدالت نے ملزم کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا۔ ملزم کے وکیل نے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلہ کے خلاف درخواست دائر کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق 21 فروی 2009ء کو تھانہ خاکی میں علت نمبر14/09 عصمت شاہ ولد کریم شاہ کے خلاف اپنی اہلیہ فرحت شاہین کے قتل کا مقدمہ درج ہوا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا، کیس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ کی عدالت میں زیر سماعت رہا۔ 26 جولائی 2010ء کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم عصمت شاہ کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فیصلہ کے خلاف ملزم کے وکیل اویس خان ایڈووکیٹ نے پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں درخواست دائر کی۔ مدعی کی جانب سے جنید خان ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔ بدھ کے روز وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد کے دو رکنی بینچ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی۔

متعلقہ عنوان :