شہباز تاثیر اغوا ء کے مقدمہ میں ملوث ملزموں کی بریت کی درخواست پر سماعت

شہباز تاثیر کو طلب کر لیا گیا ، ایس پی انو سٹی گیشن سی ٹی ڈی کو کیس میں شامل تفتیش کرنے کا حکم

بدھ 22 مارچ 2017 22:20

شہباز تاثیر اغوا ء کے مقدمہ میں ملوث ملزموں کی بریت کی درخواست پر سماعت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر مرحوم کے بیٹے شہباز تاثیر اغوا ء کے مقدمہ میں ملوث ملزموں کی بریت کی درخواست پر شہباز تاثیر کو طلب کر لیا اور ایس پی انو سٹی گیشن سی ٹی ڈی کو کیس میں شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت لاہور ون کے جج سجاد احمد نے کیس کی سماعت شروع کی تو ملزمان کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں کا شہباز تاثیر کے اغوا ء کے واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لیے اسے اس مقدمہ سے بری کیا جائے۔

عدالت نے ملزموں کے وکیل نے دلائل سننے کے بعد شہباز تاثیر کو یکم اپریل کو طلب کرلیا اور واضح کیا کہ آئندہ شہباز تاثیر پیش نہ ہوئے تو انکے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے۔عدالت نے ایس پی انو سٹی گیشن سی ٹی ڈی کو شہباز تاثیر کو شامل تفتیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :