پنجاب پولیس کی وردی تبدیلی کا باضابظہ نوٹیفکیشن جاری ‘لاہور پولیس میں یونیفارم تقسیم کا عمل شروع کر دیا

پنجاب بھر میں مرحلہ واروردیاں تقسیم کی جائیں گی اور نومبر میں تقسیم کا عمل مکمل کر لیا جائے گا‘ سردیوں کے لیے گرم ٹوپی بھی دی جائے گی

بدھ 22 مارچ 2017 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) پنجاب پولیس کی وردی تبدیلی کا باضابظہ نوٹیفکیشن جاری ‘لاہور پولیس میں یونیفارم تقسیم کا عمل شروع کر دیا ‘ پنجاب بھر میں مرحلہ واروردیاں تقسیم کی جائیں گی اور نومبر میں تقسیم کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی کالی وردی ختم کر کے نئی اولیو گرین وردی جاری کر دی گئی جوکہ کاٹن اور پولسٹر کو ملا کر بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی آفس اور لاہور پولیس کے اہلکاروں میں 27 مارچ تک 50458 یونیفارم تقسیم کیے جائیں گے جبکہ لاہور پولیس اور آئی جی آفس کے اہلکاروں کیلئے 14 ہزار یونیفارم پولیس لائنز پہنچا دیئے گئے ہیں جبکہ اقبال ٹان ڈویژن کے مختلف تھانوں میں یونیفارم تقسیم بھی کردیئے گئے راولپنڈی 30 اپریل تک 26860، فیصل آباد 30 مئی تک 25828، ملتان جون 30 تک 20786، شیخوپورہ 30 جولائی تک 22832 یونیفارم تقسیم ہونگے جبکہ گوجرانوالہ 30 اگست تک 29912، سرگودھا 30 ستمبر تک 24854 یونیفارم، ساہیوال 30 اکتوبر تک 22722، ٹیلی اور ٹرانسپورٹ کے اہلکاروں میں 30 نومبر تک 35182 یونیفارم کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگایونیفارم پر موجود نیم پلیٹ کے ساتھ ضلع اور پیٹی نمبر بھی درج ہوگانئے یونیفارم میں شرٹ اور ٹرازرز کا سٹائل تبدیل کیاگیا ہے سر پر پہننے کے لیے سردیوں کے لیے گرم ٹوپی بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :