رواداری کے فروغ کیلئے علما کرام اپنا کلیدی کردار ادا کریں ‘دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان اور حکومتی اقدامات قابل ستائش ہے آپریشن ردالفساد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں ‘آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہیے

بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے چیرمین پیر محمد ابراہیم سیالوی و دیگر کا مذاکرہ میں اظہار خیال

بدھ 22 مارچ 2017 22:42

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) رواداری کے فروغ کیلئے علما کرام اپنا کلیدی کردار ادا کریں دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان اور حکومتی اقدامات قابل ستائش ہے آپریشن ردالفساد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہیے ان خیالات کا اظہار بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے چیرمین پیر محمد ابراہیم سیالوی، ڈی ایس پی سٹی رائے اللہ دتہ، مولانا عبدالوارث،صاحبزادہ خواجہ معین الدین ، سید حسان علی شاہ، قاری بنیامین عابد ، قاری محمد ایوب چنیوٹی ، حضرت مولانا غلام مصطفی ، سید نورالحسن شاہ، سید کاشف عباس زیدی ، شوکت علی آزاد ایڈووکیٹ ، حاجی بشیر احمد بٹ ، پیر زادہ اقبال حسین، مفتی علامہ امتیاز احمد حقانی، محمد طارق ڈاہر اور دیگر علما کرام نے ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ میں منعقدہ امن مذاکرہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے چیئرمین پیر محمد ابراہیم سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں خود کش حملے حرام ہیں دہشت گرد وں کا مسلمانوں سے کوئی تعلق نہ ہے یہ خارجی لوگ ہیں قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر کے علما اتحا د بین المسلمین کا مظاہرہ کریں پاکستان دہشت گردی کا متحمل نہیں ہو سکتا دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز،پولیس اور دیگر اداروں کی قربانیاں لازوال ہیں اس موقع پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما کرام وکلا صحافیوںمولانا مسعود احمد سروری، سرور علی چوہدری صدر پریس کلب ، ڈاکٹر ریاض شاہد نے بھی خطاب کیا اور ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کی بھر پور حمایت کی۔