پشاور، انتظامیہ کا شیشہ سنٹروں کے خلاف کریک ڈائون،5 افراد گرفتار

عوام اپنے علاقوں میں شیشہ سنٹروں کے بارے میں اطلاع دیں، ثاقب رضا اسلم

بدھ 22 مارچ 2017 23:10

پشاور، انتظامیہ کا شیشہ سنٹروں کے خلاف کریک ڈائون،5 افراد گرفتار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر 2 شیشہ سنٹروں پر چھاپہ مارتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید شاہ زیب نے ڈی ایس پی ٹائون رشید خان اور ایس ایچ او محمد آصف کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے یونیورسٹی روڈ 2 شیشہ سنٹروں کو سیل کر دیاجبکہ 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ان شیشہ سنٹروں کے بارے میں شکایات مل رہی تھیں کہ ان میں طلباء اورنوجوان جاتے ہیں جہا ں پر ان کو شیشہ پلایا جا تا ہے جس سے نوجوان نسل تباہی کی طرف جا رہی ہے۔ جس پر آج کی کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

ان شیشہ سنٹروں میں بلیک ایند یلو لائونج اور کوہلہ لائونج میں شیشہ پلایا جا رہا تھا۔ انتظامیہ نے غصے کا اظہار کر تے ہوئے شیشہ سنٹروں کو سیل کر دیا جبکہ 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف قانون کیمطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ پشاور کے دیگر علاقوں میں بھی شیشہ سنٹروں کے خلاف کاروائی کی جا ئے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں شیشہ سنٹروں کی اطلاع دیں تانکہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :