بینک آف پنجاب پولو کپ، ما سٹر پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد ٹوٹل نیوٹریشن کو 7-6سے ہرا دیا

بدھ 22 مارچ 2017 23:16

بینک آف پنجاب پولو کپ، ما سٹر پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد ٹوٹل نیوٹریشن ..
لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو کپ 2017ء کے دوسرے روز ماسٹر پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد ٹوٹل نیوٹریشن کو 7-6سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق بینک آف پنجاب پولو کپ میں دلچسپ میچز جاری ہیں۔ دوسرے روز ایک میچ ہوا۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران احمد نواز ٹوانہ، ثاقب خان خاکوانی ، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ماسٹر پینٹس کی طرف سے پہلے چکر میں ہی تین گول کرکے لیڈ حاصل کرلی گئی تھی۔ پہلے منٹ میں ایندرس کرسپو نے جبکہ بعد میں دو گول احمد علی ٹوانہ نے سکور کیے مگر دوسرے چکر میں ٹوٹل نیوٹریشن کی طرف سے نوید شیخ نے گول کردیا۔

(جاری ہے)

تیسرے چکر میں ماسٹر پینٹس کی طرف سے دو جبکہ ٹوٹل نیوٹریشن کی طرف سے ایک گول سکور کیا گیا۔ چوتھے چکر میں ماسٹر پینٹس اور ٹوٹل نیوٹریشن دونوںنے دودو گول سکور کیے۔

ٹوٹل نیوٹریشن ٹیم کو دو گول کا ہینڈی کیپ ایڈونٹیج بھی حاصل تھا۔ اس طرح ماسٹر پینٹس (بلیک) کی ٹیم نے میچ 7-6 سے جیتا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے چار جبکہ ایندرس کرسپو نے تین گول سکور کیے جبکہ ٹوٹل نیوٹریشن کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے دو جبکہ نوید شیخ اور بلال حئی نے ایک ایک گول سکور کیا۔

متعلقہ عنوان :