حیدرآباد کی طالبہ نورین کی پراسرار گمشدگی، والد کے ملوث ہونے کا امکان، پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 مارچ 2017 21:45

حیدرآباد کی طالبہ نورین کی پراسرار گمشدگی، والد کے ملوث ہونے کا امکان، ..
حیدر آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ2017ء) حیدرآباد کی طالبہ نورین کی پراسرار گمشدگی میں والد کے ملوث ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایم بی بی ایس کی طالبہ نورین کی پراسرار گمشدگی کے کیس نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

 نورین کی گمشدگی میں اس کے والد کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے نورین کے والد سمیت اس کے تمام اہل خانہ اور سہیلیوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :