صدر مملکت اپنی تنخواہ کے علاوہ قومی خزانے سے ایک روپیہ بھی زائد وصول نہیں کرتے
اپنی ذات پر ایک ارب 40 کروڑ روپے خر چ کرنے کا الزام غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد ہے،ترجمان کی ایوان صدر کے اخراجات بارے بے بنیاد الزامات کی تردید
بدھ 22 مارچ 2017 23:39
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے ایک ذمہ دار فرد کی حیثیت سے صحافیوں کے علم میں یہ حقیقت ہونی چاہیے کہ ایوان صدر میں ہمیشہ سے دوسیکریٹریٹ بیک وقت کام کرتے رہے ہیں جن میں سے ایک پبلک سیکریٹریٹ کہلاتاہے جو آئینی امور کی بجا آوری کے لیے صدر مملکت کے دفتر کی وزیراعظم ہاؤس، پارلیمنٹ اور حکومت سمیت ملک کے دیگر اداروں کے ساتھ اہم قومی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں معاونت کرتا ہے جبکہ ایوان صدر کا دوسرا سیکریٹریٹ پرسنل سیکریٹریٹ کہلاتا ہے جس کا صدر مملکت کی ذات سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ سیکریٹریٹ سیکورٹی ، پروٹو کول، غیرملکی سربراہانِ مملکت وحکومت اور غیر ملکی وفود کے دوروں کے تمام ضروری انتظامات کرتا ہے جو خارجہ امور کے ضمن میں ایک اہم فریضہ ہے۔یہ اخراجات اور انتظامات سربراہ ریاست کے منصب کے لیے ہوتے ہیں ، کسی کی ذات کے لیے نہیں ہوتے۔ ان انتظامات کا تعلق ملک کے وقار سے ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ تین برسوں کے دوران اسی مد میں ایک ارب 40 کروڑ روپے خرچ ہوئے جن کا صدر مملکت کی ذات سے کوئی تعلق نہیں ، اس لیے یہ الزام حقائق کے بالکل منافی ہے۔بجٹ کے اس حصے میں ایوان صدر کے پرسنل سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہ، پنشن، رہائش اور علاج معالجہ وغیرہ کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایوان صدر پاکستان کے باشعور عوام کی معلومات کے لیے واضح کرنا چاہتا ہے کہ گزشتہ تین برس کے دوران ایوان صدر کے بجٹ کا 61% ملازمین کی تنخواہوں اور 28%آپریشنل اخراجات پر صرف ہوئے جس میں یوٹیلٹی کے اخراجات بھی شامل ہیں۔ ایوان صدر کے بجٹ میں سے 11% فیصد اخراجات متفرق ہیں جو کارِ خیر اور فلاح انسانیت پر خرچ کی جاتی ہے۔تاہم یہ امر واضح رہنا چاہیے کہ صدر مملکت نے گزشتہ تین برس کے دوران اپنی تنخواہ مبلغ 28 لاکھ 80ہزار روپے سے زائد ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا۔ اس سلسلے میں اڑائی جانے والی تمام باتیں غلط، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کے زمرے میں آتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.