حج کرپشن کیس ،ْسابق وزیر حامد سعید کاظمی اڈیالہ جیل سے رہا

بدھ 22 مارچ 2017 23:41

حج کرپشن کیس ،ْسابق وزیر حامد سعید کاظمی اڈیالہ جیل سے رہا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ سے باعزت بری ہونے کے بعد سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ان پر لگے کرپشن کے داغ دھل گئے ،ْ مستقبل کی سیاست کے حوالے سے سوال کیا گیا تو سابق وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دے دیا۔ جیل میں قیدیوں کیلئے موجود سہولیات کے حوالے سے حامد سعید کاظمی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اے کلاس کے حق دار تھے تاہم عام قیدیوں جیسا سلوک کیا گیا، جنھوں نے الزامات لگائے وہ عدالت میں بیان دینے بھی نہیں آئے۔