کرک میںSNGPLکے ROWمیںغیرقانونی کھدائی سی5اضلاع کوگیس کی سپلائی منقطع

کرک میںمکینوں کے احتجاج کے باعث بحالی کے کام میںتاخیر ضلعی انتظامیہ ،عمائدین علاقہ اورایس این جی پی ایل حکام کی بات چیت کے بعد بحالی کاکام شروع

بدھ 22 مارچ 2017 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائن خیبرپختونخواکے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ رات ضلع کرک کے پیرمیلاگائوں میںسوئی گیس کی12انچ ٹرانزمشن لائن جوکہ تمام جنوبی اضلاع کوکوہاٹ سے ڈی آئی خان اوربھکرتک سوئی گیس فراہم کرتی ہے کیROW(رائٹ آف وی)میں غیرقانونی کھدائی سے سوئی گیس کے مین پائپ لائن کومکمل طورپرنقصان پہنچایاگیاتھاجس کے باعث ضلع کرک، بنوں، لکی مروت،ٹانک اوربھکر کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی تھی جس پر سوئی گیس کے حکام نے عام اورکمرشل سمیت صنعتی صارفین کوسوئی گیس منقطع ہونے پرافسوس کااظہارکیاہے۔

ترجمان نے کہاکہ سوئی گیس کے اہلکاروںنے سوئی گیس کی فراہمی کوفی الفورہی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوںپرکام شروع کردیا تھامگرمکینوںنے احتجاج کے باعث سوئی گیس عملے کوکام کرنے سے روکے رکھاتاہم آج بروزبدھ ضلعی انتظامیہ کی کاوشوںسے سوئی گیس عملے کواجازمل گئی ہے اورانشاء اللہ کل صبح(بروزجمعرات)تک مذکورہ پانچ اضلاع کوسوئی گیس کی فراہمی کویقینی بنادیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اس قسم کے حادثات غیرقانونی کنکشن یاکھدائی کے صورت ہی میںرونماہوتے ہیں تاہم انہوںنے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے غیرقانونی کنکشن یاکھدائی کے تصورکوبھی ختم کرناہوگاتاکہ صارفین کوسوئی گیس کی فراہمی میںکوئی خلل واقع نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ سوئی گیس کی تمام مشینری پہنچ گئی ہے اورسوئی گیس کی بحالی پربرق رفتاری سے کام جاری ہے اورجلدہی صارفین سوئی گیس کی سہولت سے مستفیدہوجائیںگے۔انہوںنے عمائدین علاقہ سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :