چارسدہ پولیس نے چالیس کلو ہیروئن پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

بدھ 22 مارچ 2017 23:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2017ء) چارسدہ پولیس نے چالیس کلو ہیروئن پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

چارسدہ پولیس کے مطابق گاڑی کے خفیہ خانوں میں چالیس کلوہیروئن چھپائی گئی تھی جسے پنجاب اسمگل کیا جارہاتھا۔ سٹی پولیس نے اطلاع پر کاروائی کرکے منشیات قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :