وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مولانا فضل الرحمن اور سعودی عرب کے سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں

بدھ 22 مارچ 2017 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مولانا فضل الرحمن نے بدھ کو ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی بہتر صورتحال میں علماء اور مشائخ کا کلیدی کردار ہے، جے یو آئی (ف) کی صد سالہ تقریبات کے حوالہ سے وزارت داخلہ ضروری سیکیورٹی انتظامات میں معاونت فراہم کرے گی۔

دریں اثناء وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے سعودی سفیر عبداللہ مرذوق الزہرانی نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور سیکیورٹی سمیت مختلف امور میں جاری تعاون، خطہ اور عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں پر بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ان دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاںہیں۔