دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

بدھ 22 مارچ 2017 22:40

لاڑکانہ ۔ 22مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) خیرپور ناتھن شاہ روڈ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں گاؤں بھٹی شاہ کا رہائشی 22 سالہ نوجوان زید اللہ ملاح اور گاؤں رئیس بچل کھوسو کا رہائشی معمر شخص گل حسن کوسو شدید زخمی ہوگئے جنہیں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان زید اللہ ملاح جان بحق ہوگیا جس کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی گل حسن کھوسو کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :