سب کو کرپشن صرف نوازشریف میں ہی کیوں نظر آتی ہے ،وزیراعظم کے پر کاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے،نوازشریف نے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے، افغان باشندوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کے حق میں نہیں ہوں، پاکستان کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے ،ہمیں کسی صورت جنگی ماحول کی طرف نہیں بڑھنا چاہیے ،آئین کے تحت ملک چلائیں تو پاکستان خطے کا بہترین ملک بن سکتا ہے ، اکیسویں صدی جمہوریت کی صدی ہے ، ملک میں کبھی حقیقی جمہوریت کر پنپنے نہیں دیا گیا ،ملک میں ایسا ادارہ بننا چاہیے جو مجھ سمیت ہر ایک کا احتساب کر سکے
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
بدھ 22 مارچ 2017 23:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سب کو کرپشن صرف میاں نوازشریف میں ہی کیوں نظر آتی ہے ،وزیراعظم نوازشریف کے پر کاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ، ان کے اپنے ہی لوگ ان کو سپورٹ نہیں کر رہے ، نوازشریف نے تجربے سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایسا ادارہ بننا چاہیے جو مجھ سمیت ہر ایک کا احتساب کر سکے ،میں ضیاء الحق کے دور میں چھ سال تک مطلوب تھا ،ہم ہمسایہ ممالک کیساتھ جنگی ماحول پنپنے نہیں دیں گے ،ملک میں حقیقی جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی جمہوریت کی صدی ہے ،آئین کے تحت چلائیں تو پاکستان خطے کا بہترین ملک بن سکتا ہے ، ملک میں افغان باشندوں کوکیوں تنگ کیا جا رہا ہے ، افغان باشندوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کے حق میں نہیں ہوں ۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے ، ہمیں کسی صورت جنگی ماحول کی طرف نہیں بڑھنا چاہیے ،اگر ہم جنگی ماحول کی طرف بڑھے تو ہمیں عراق کی طرح پھنسا دیا جائیگا ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.