ایران حوثیوں کی مکمل حمایت کر رہا ہے ، یورپی یونین کے تعاون سے قائم ادارے کی رپورٹ

جمعرات 23 مارچ 2017 11:14

ایران حوثیوں کی مکمل حمایت کر رہا ہے ، یورپی یونین کے تعاون سے قائم ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) یورپی یونین کے تعاون سے لندن میں قائم مرکز "کنفلیکٹ آرمامنٹ ریسرچ" کے ایک مطالعے کے مطابق ایران دو سال قبل یمن میں شروع ہونے والی لڑائی کے لیے حوثی فورسز اور صالح کے وفاداروں کو اسلحہ فراہم کرتا آ رہا ہے۔یہ سینٹر روایتی ہتھیاروں کے استعمال اور ان کی نقل و حمل پر نظر رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹر نے جاری کردہ اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ ایران کی طرف سے فراہم کیے گئے اسلحہ میں بغیر ہوا باز کے طیارے بھی شامل رہے ہیں۔2015ء میں حوثی باغیوں نے صدر عبد ربو منصور ہادی کی حکومت کی عملداری ختم کر دی تھی جس کے بعد سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس ملک میں کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔اس وقت حوثی باغی دارالحکومت صنعا سمیت شمال مغرب میں ملک کے وسیع رقبے پر تسلط رکھتے ہیں جب کہ سرکاری فورسز ملک کے تقریباً پسماندہ جنوب اور مشرقی علاقوں میں غالب ہیں۔

متعلقہ عنوان :