عرب لیگ کا مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے نئے منصوبے کا عندیہ

جمعرات 23 مارچ 2017 11:17

عرب لیگ کا مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے نئے منصوبے کا عندیہ
قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) عرب لیگ کے سکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے عندیہ دیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی رواں ماہ کے آخر میں اردن کے درالحکومت عًمّان میں ہونے والے عرب سربراہ اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے حل کے واسطے ایک نیا منصوبہ پیش کرے گی جس میں تصفیے کے تحت بعض نکات کی دوبارہ تشکیل شامل ہوگی۔

(جاری ہے)

روزنامہ الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے ابو الغیط نے بتایا کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی آئندہ ماہ کے اوائل میں ہونے والی مصری امریکی سربراہ ملاقات میں یہ منصوبہ واشنگٹن تک پہنچائیں گے۔

فلسطینی صدر کے مشیر برائے خارجہ امور نبیل شعث یہ واضح کر چکے ہیں کہ عرب سربراہ اجلاس میں اسرائیلی اور امریکی کوششوں کو زیر بحث لایا جائے گا جو فلسطینی اسرائیلی تنازع کے حل کے واسطے مجوزہ "عرب امن منصوبی" کو پلٹنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :